تحر یک انصاف کااپوزیشن جماعتوں کو احتجاج میں دعوت دینے کا فیصلہ ‘ شاہ محمودقر یشی کورابطوں کی ہدایت

عمران خان نے احتجاج کیلئے پنجاب کے ضلعی صدور ‘اراکین اسمبلی اور امیدواروں کو1/1ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیدیا ‘تحصیل ‘ ونگز کے عہدیداروں‘اراکین پار لیمنٹ اور امیدواروںکے خلاف مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر سخت کاروائی کی جائیگی‘ذرائع باریاں لینے والے ملک کی تقدیر نہیں بد ل سکتے ‘کارکنا ن احتجاج کیلئے اپنے ساتھ کچھ کچا اور سوکھا کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لیکر آئے٬ ہو سکتا ہے ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہی جائے ‘رائے ونڈ مارچ سیمی فائنل اب حکومت کے خلاف فائنل رائونڈ ہی ہوگا ‘ملک میں حکومت کا نہیں مافیا کا قبضہ ہے ‘(ن) لیگ نی5ہزار ارب کے قرضوں کو22ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے٬ نوازشر یف کے پاس دو ہی آپشن ہے وہ استعفیٰ دیں یا تلاشی ‘اگر نوازشر یف نے کوئی چوری نہیں کی توچھ ماہ سے ہمیں تلاشی کیوں نہیں دے رہے کشتیاں جلا کر اسلام آباد آئیں گے جب تک نوازشریف استعفیٰ یا خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتے واپس نہیں آئیں گے ‘عمران خان کا اجلاس سے خطاب٬ میڈیا سے گفتگو پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے سیاسی قوتیں اختلافات بھلا کر آواز بلند کر یں ‘ 30ستمبر کے بعد تحر یک انصاف میں نیا جوش ہے‘ شاہ محموقر یشی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:29

تحر یک انصاف کااپوزیشن جماعتوں کو  احتجاج میں دعوت دینے کا فیصلہ ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کا احتجاج کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بارپھر باقاعدہ دعوت دینے کا فیصلہ ‘چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے شاہ محمودقر یشی کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی ہدایت کر دی ‘عمران خان نے احتجاج کیلئے پنجاب کے ضلعی صدور ‘اراکین اسمبلی اور امیدواروں کو1/1ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیدیا ‘تحصیل ‘ ونگز کے عہدیداروں کے خلاف مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر سخت کاروائی کی جائیگی ‘عمران خان نے وکلاء ‘تاجروں اور دیگر شعبوں کو بھی احتجاج میں بھر پور شرکت کی دعوت دیدی جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ باریاں لینے والے ملک کی تقدیر نہیں بد ل سکتے ‘کارکنا ن احتجاج کیلئے اپنے ساتھ کچھ کچا اور سوکھا کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لیکر آئے ہو سکتا ہے ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہی جائے ‘رائے ونڈ مارچ سیمی فائنل اب حکومت کے خلاف فائنل رائونڈ ہی ہوگا ‘ملک میں حکومت کا نہیں مافیا کا قبضہ ہے ‘(ن) لیگ نی5ہزار ارب کے قرضوں کو22ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے نوازشر یف کے پاس دو ہی آپشن ہے وہ استعفیٰ دیں یا تلاشی ‘اگر نوازشر یف نے کوئی چوری نہیں کی توچھ ماہ سے ہمیں تلاشی کیوں نہیں دے رہے وہ ہفتے کے روز لاہور کے دورہ کے دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب ‘تحر یک انصاف اربن اور دیہی تنظیموں کے عہدیداروں‘ وکلاء اور تاجر وں سے ملاقات کے دوران خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں جبکہ اس موقعہ پرتحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی ‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘اراکین پنجاب اسمبلی شعیب احمد صدیقی ‘میاں اسلم اقبال ‘سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق سمیت دیگر نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے اجلاس میں تحر یک انصاف کے تمام ضلعی صدور ‘اراکین اسمبلی اور امیدواروں کو1/1ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیدیا ہے اور عمران خان نے واضح کرد یا ہے جو یہ ٹارگٹ پورا نہیں کر یگا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئیگا جبکہ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے شاہ محمودقر یشی کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں جسکے بعداب شاہ محمود قر یشی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کر یں گے جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے والے ملک کی تقدیر نہیں بد ل سکتے ‘کارکنا ن احتجاج کیلئے اپنے ساتھ کچھ کچا اور سوکھا کھانے پینے کا سامان بھی ساتھ لیکر آئے ہو سکتا ہے ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ لوگ ملکر ملک کو لوٹ رہے ہیں جن کے خلاف ہم میدان میں آچکے ہیں اور جب تک نوازشر یف کے استعفیٰ یا خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کا ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوگا ہم اس وقت تک کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آئیں گے اور ہم کشتیاں جلا کر آرہے ہیں اور اسلام آباد میں احتجاج رائے ونڈ مارچ سے بھی ودگنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہم صرف کر پٹ وزیر اعظم سے حساب مانگ رہے ہیں پانامہ لیکس اب صرف الزام نہیں بلکہ ثبوت بھی ہیں اور انشاء اللہ اسلام آباد کا جلسہ رائے ونڈ مارچ کے جلسے سے بھی بڑا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مقروض کر دیا پاکستان بھی 45بچوں کو کھانے کیلئے مکمل خوراک ہی میسر نہیں جبکہ لاہور آمد کے موقعہ پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا 30اکتوبر کے احتجاج میں 2سی3دن کی تبدیلی کی جا رہی ہے جسکے لیے تحر یک انصاف کا اہم اجلاس آج (اتوار ) کو ہوگا جس میں ہم اس حوالے سے حتمی تاریخ طے کر لیں گے اور میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا اور اسلام آباد کے بھی وہ لوگ اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے جو کر پٹ نظام کے حامی ہیں وہ چوں چوں کرتے رہیں گے انکو ایسا کر نے دیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی پالیسی یہ ہے کہ عمران خان کو احتجا ج نہیں کر نے دیں گے لیکن نوازشر یف اور انکے خاندان کو کر پشن کی کھلی اجازت دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میںعمران خان نے کہا کہ م جب بھی احتجاج کر تے ہیںتو (ن) لیگ والے کبھی پر وپگنڈہ کرتے ہیں جمہو ریت خطرہ میں ہیں اور کبھی کہتے ہیں ہم فوج کو بلا رہے ہیں انکے تمام پر وپگنڈہ جھوٹے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب اداروں پر شر یف برداران کا قبضہ ہے اور ہمیں کسی بھی اداراے سے کوئی انصاف نہیں مل رہا تواسکے بعد ہمارے اور عوام کے پاس سڑکوں پر آکر پر امن احتجاج کے سوا کوئی آپشن رہ جاتا ہے اگر حکمرانوں نے ہمارے پر امن احتجاج پر لاٹھی برسانے کی کوشش کی تواس کا شدید ردعمل آئیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشر یف سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ پانامہ لیکس کے بعد جب خود پار لیمنٹ میں خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر نے کی بات کر چکے ہیں تو اب سے اس سے کیوں بھاگ رہے ہیں ہم چھ ماہ سے نوازشر یف سے کہہ رہے ہیں اگر انہوں نے کوئی چوری نہیں کی تو تلاشی دیدیں مگر وہ کبھی ادھر بھاگ رہے کبھی ادھربھاگ رہے ہیں فیتے کاٹ رہے ہیں ہمیں وہ کسی بھی طر ح پکڑائی نہیں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں سڑکوں پر آنا پڑ ا ہے ۔

عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے متعلق کہا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو30ستمبر کے احتجاج کیلئے بھی دعوت دی مگر اپوزیشن نہ آنے کیلئے بہانے بناتی رہی ہیں لیکن اب بھی سب کو دعوت ہے کہ وہ آئے لیکن کوئی نہ بھی آئے تو تحر یک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف پہلی چور ی کی تلاشی دینے کی بجائے مزید چوری کر رہا ہے اور پوری قوم تماشہ دیکھ رہی ہے کہ نوازشر یف احتساب کیلئے تیارنہیں ہیں مقامی ہو ٹل میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کر پشن صرف تحر یک انصاف نہیں تمام سیاسی قوتوں اور عوام کا مسئلہ ہے جسکے لیے سب کو متحد ہو کرپانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے آواز بلند کر نی چاہیے ۔

انہو ں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ سیاسی قوتیں ذاتی اختلافات بھلا کر ملک اور قوم کیلئے متحد ہو جائے اور جب تک اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک کسی بھی صورت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تحر یک انصاف کے آئندہ ماہ ہونیوالے احتجاج کو ناکام بنانے کی تمام کوشش ناکام ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ تحر یک انصاف کے تقسیم ہونے کا پر وپپگنڈہ کر رہی ہے تحر یک انصاف کو نیا میدان سجانے کیلئے نئی ہمت سے آگے بڑ ھنا ہوگا اور تحریک انصاف کے اندر گروہ بندی ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کر نا ہوگی 30ستمبر سے پہلے میں بھی مایو س رہا مگر رائے ونڈ مارچ کے بعد ساری صورتحال ہی بدل گئی اور (ن) لیگ کی تحر یک انصاف کے احتجاج کو نکام بنانے کی کوشش بھی ناکام ہی ہوں گی ۔