وزیر اعلی کا ویژن ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر ادارہ پبلک سروس کو اپنا نصب العین بنائے٬ فاروق میر

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:29

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانا ہے کیونکہ وزیر اعلی کا ویژن ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر ادارہ پبلک سروس کو اپنا نصب العین بنائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کارکردگی کو اپنا معیار سمجھتی ہے ٬وزیر اعلی گلگت بلتستان علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ ایک اچھے نظام کی بحالی اور اداروں کی فعالیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرے گی کیونکہ اس نے عوام کی فلاح و بہبود کا وعدہ کیا ہے ۔