کراچی٬صدر٬ عید گاہ کالونی میں پولیس کارروائی ٬9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقوں صدر اور عید گاہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

صدر ایمریس مارکیٹ میں پولیس کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ 2 ملزمان کو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 4 روز قبل صدر میں تالے توڑ کر دکانیں لوٹی تھیں۔دوسری جانب عید گاہ تھانے پولیس کی اورنگزیب مارکیٹ میں کارروائی کی جس کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار کر لیئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :