نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کی ہلاکت ٬آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد ضیا ء الدین اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مبینہ طور پر پولیس اہلکار منور کی شہادت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور کرائم سین سے اکٹھا کیئے گئے شواہد اور شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش ہر پہلو اور زاویئے سے انتہائی ٹھوس اور م$ثر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :