مولا بخش چانڈیوکاسینئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیونے سینئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شبیر بیدار بھٹو کی صحافت کے لیے دی گئی خدمات کو کبھی فراموش نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔