جے جے وی ایل ریفرنس ٬عدالت کا نیب کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم

نیب کی جانب سے جے جے وی ایل ریفرنس میں نیب کی جانب سے گواہوں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے٬وکیل صفائی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی ٬عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن کرنے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی اظہر صدیق نے کہا کہ نیب کی جانب سے جے جے وی ایل ریفرنس میں نیب کی جانب سے گواہوں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے۔

نیب نے 25گواہوں کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیا تھا جبکہ عدالت میں صرف 8 گواہوں کی فہرست تیار کی گئی ہے تفتیشی افسر نے صرف ان گواہوں کی فیرس پیش کی ہے جو نیب کے حق میں ہے جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس دائر کرکے ریاست کا پیسہ اور عدالت کا وقت برباد کیا جا رہا ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے وکیل کو ان نکتوں پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :