کراچی٬ کارسرکار میں مداخلت ٬عالمگیر خان کے خلاف گواہ نے بیان قلمبند کرادیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر اور ڈرائیور کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کرادیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر اور ان کے ڈرائیور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے دو گواہ پیش کئے گئے جنہوں نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرادیا جبکہ آئندہ سماعت پر عدالت نے عالمگیر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے عالمگیر کے خلاف تھانہ سول لائن میں کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔