سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر کا پولیس اہلکاروں سمیت متعددافراد کے قتل کا اعتراف

ملزم رفیق عرف مداری فیکٹریوں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کرتاتھا٬تفتیشی حکام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے پیرآباد سے گرفتار سنی تحریک کے کارکن توفیق عرف مداری نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں سمیت متعددافراد کے قتل کا اعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم توفیق عرف مداری نے پولیس اہلکاروں پرحملے٬ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔ ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ وہ گیارہ رکنی گروہ کے ساتھ مل کرپاورہائوس چورنگی نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل پرحملہ کیا٬جس کے بدلے میں انہیں 5٬5 ہزارروپی دیئی گئے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم فیکٹریوں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کرتاتھا۔

متعلقہ عنوان :