کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف462 ارب ریفرنس کیس کی سماعت

پہلے سرکاری گواہ عمادالدین کا بیان مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت میں دوسرے گواہ یونس ڈھری کو29 اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف462 ارب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پہلے سرکاری گواہ عمادالدین کا بیان مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت میں دوسرے گواہ یونس ڈھری کو29 اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سرکاری گواہ عمادالدین پیش ہوئے عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے جراح کی گئی وکیل صفائی عامر رضا نقوی نے گواہ عمادالدین سے پوچھا کہ کیا آپ کی جانب سے زمینوں سے متعلق کوئی الاٹمنٹ پیش کیا گیا تھا ڈاکٹر عاصم کے نام سے کوئی زمین لیز ہوئی کیا دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو زمین کا قبضہ دیا گیا جس پر گواہ کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم کو حوالے سے کوئی الاٹمنٹ پیش نہیں کیا گیا عدالت نے پہلے گواہ کا بیان مکمل ہونے پر کیس کے دوسرے گواہ ہونس ڈھری کو انتیس اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل کی سہولتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ہوگی۔