پولیس اہلکاروں کی کلنگز کا رجحان انتہائی خطرناک ہے ٬آئی جی سندھ

حفاظت خوداختیاری پر مشتمل اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام تر اقدامات کو ٹھوس اور م$ثر بنایاجائے ٬اے ڈی خواجہ کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ایک بیان میں پولیس اہلکاروں کی کلنگز کے رجحان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو جرائم پیشہ و دہشت گرد عناصر کی حرکات سکنات و انکے طریقہ واردات کے حوالے سے باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات وپولیس, ہیڈکوارٹرز کی سطح پر بریفنگ کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنی نگرانی میں متعلقہ پولیس افسران اور جوانوں کو محکمانہ فرائض سمیت پولیس کلنگز کے واقعات,کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنا, دہشت گردانہ حملوں کے طریقہ کار, اوقات واردات, مقامات وغیرہ ودیگر سے متعلق بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ حفاظت خوداختیاری پر مشتمل اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام تر اقدامات کو ٹھوس اور م$ثر بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جرائم پیشہ, دہشت گرد عناصر اورانکے سرپرستوں سمیت انہیں پناہ دینے والے عناصر کے خلاف پروایکٹیو پولیسنگ کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری کاروائیوں کو مذید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے رینج, زونز اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر دہشت گردوں, عسکریت پسندوں, کاالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے متعلق جملہ معلومات کی شیئرنگ اور باہمی روابط کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :