جموں وکشمیر میں گزشتہ سال لا پتہ ہونے والے تین کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے والی دوسری ٹیم بھی ناکام لوٹ آئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)جموں وکشمیر میں گزشتہ سال لا پتہ ہونے والے تین کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے والی دوسری ٹیم بھی ناکام لوٹ آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین کوہ پیما ء عمران جنیدی٬ عثمان طارق اور خرم شہزاد اس وقت لاپتہ ہوگئے تھے جب وہ ستمبر 2015 میں 6326 میٹربلند توشی رے چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے ان افراد کی نعشوں کو تلاش کرنے کے لیے بھیجی جانے والی ٹیم برف باری اور بارش کے باعث ناکام لوٹ آئی تھی٬ یہ ٹیم ان افراد کی فیملی کی دراخواست پر آئی بیکس کلب کے تعاو ن سے روانہ کی گئی تھی۔کرنل (ر)جبار بھٹی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے سرچ ٹیم واپس آئی اور اس وجہ سے آرمی ہیلی کاپٹرز کو بھی بروئے کار نہیں لایا جاسکا۔واضح رہے کہ توشی رے چوٹی سر کرنے میںانتہائی مشکل سمجھی جاتی ہے۔۔