بھارت من گھڑت واقعات سے کشمیر کے معاملے پر عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا٬ذکاء اللہ

پاکستان پرامن اور ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے٬اگر جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں٬سربراہ پاک بحریہ کی کاکول میں35 ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:10

کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن پسند ملک ہے اور ہمسایوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب تیار ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے بھارتی حکومت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔

ہفتہ کے روز کاکول میں 35 ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہاکہ پاک فوج کی شاندار تقریب میں شرکت پر انتہائی خوشی ہے آج کی تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین ار انسٹرز کے لئے باعث فخر ہے پاکستان کیڈٹس کے ہمراہ دوست ممالک کے کیڈس کی شمولیت بھی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پر وطن کے دفاع کے مقدس ذمہ داری عائد ہے پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے پاکستانی تاریخ سکیورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے پاکستانی سکیورٹی فورسز چیلنجز سے خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹ رہی ہیں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے آپریشن ضرب عضب اپنے پایہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیاہے انشاء اللہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت جاری ہے بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کی جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں ملکی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

پاکستان اپنی پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرے گا کشیدہ صورت حال میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے توقع ہے کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پاک فوج کے معیار کو برقرار رکھیں گے ۔خطاب سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے 35 ویں پی ایم اے گریجویٹ کورس کے پاس آئوٹ ہونے والوں میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے پاس آئوٹ ہونے والے 26 کیڈٹس کا تعلق سعودی عرب اور لیبیا سے ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :