قانون ساز اسمبلی اجلاس:صدر ممنون کا پرتپاک استقبال٬پھولوں کی پتیاں نچھا ور٬صدر ٬وزیر اعظم و دیگر نے استقبال کیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) صدر پاکستان ممنون حسین کا دورہ مظفرآباد کے موقع پر صدر آزادکشمیر مسعود خان ٬وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ٬سینئر وزیر حکومت طارق فاروق ٬سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر چیف سیکرٹری آزادکشمیر جلال سکندر ٬انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن اور دیگر (ن) لیگی قیادت نے ہیلی پیڈ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی صدر پاکستان ممنون حسین کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو پولیس کے چاک و چوک دستے کو گارڈ آف ہانر پیش کیا اور اجلاس میں شرکت کی اجلا س کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کی اجلاس میں کشمیر کونسل کے 6ممبران کے علاوہ اپوزیشن اور (ن) لیگ کے ایم ایل ایز کے علاوہ سیکرٹری سربراہان اور دیگر اعلیٰ افسرانوں نے بھی شرکت کی جبکہ ممبر کشمیر کونسل میر یونس مسقط اور یو ای کا دورہ مختصر کر کے اجلاس میں شرکت کے لئے مظفرآباد پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :