وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی پسرور میں کھلی کچہری٬ شہریوںکی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:04

سیالکوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیرقانون٬ماحولیات زاہد حامدنے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس محلہ ککے زئیاں پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے وفاقی وزیر کو مختلف محکموں کے بارے میں شکایات اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود مختلف وفاقی اورصوبائی محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ٬اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران کے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔