افواج پاکستان کو بدنام کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ‘ چوہدری محمدسرور
بھارت ہمیشہ مذاکرات کے آڑ میں مسئلہ کشمیرکو دبانے کی کوشش کر تا ہے٬پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں آخری حد تک جانے سے بھی گر یز نہیں کر نا چاہیے٬ سر جیکل اسٹرائیک کے جھوٹا دعویٰ پر بھارتی حکمران اب منہ چھپا رہے ہیں‘تقر یب سے خطاب
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:22
(جاری ہے)
چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر پاکستان سے فراڈ کیا ہے اور بھارت مذاکرات کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کو چھپانے کی کوشش کر تا ہے مگر اب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کر یں تو مسئلہ کشمیر کو سہر فہرست رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر نیوالے بھارتی حکمرانوں کو اب اپنے ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے دے رہی ہے اور بھارت جیسے دشمن کی آنکھوں میں بھی آنکھیں ڈال کر با ت کر رہی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں جو لوگ انکے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ ملک اور قوم کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں ایسے لوگ اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ لارڈز نذیر احمد نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کیلئے بدترین خطر ہ بن چکا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اگر خطے میں امن قائم کر نا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارتی دہشت گردی کا مقبوضہ کشمیر میں راستہ روکا جائے اور مسئلہ کشمیر کوکل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.