وسطی ایشیا کی گھٹتی ہوئی معیشت، پاکستان میں ترسیلات زر میں کمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:18

وسطی ایشیا کی گھٹتی ہوئی معیشت، پاکستان میں ترسیلات زر میں کمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : وسطی ایشیا کی گھتٹی ہوئی معیشت نے پاکستان کی معیشت پر بھی گہرے اثرات چھوڑنا شروع کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2017ء کے مالی سال میں ترسیلات زر 4 لاکھ 965.81 ہزار ڈالر سے گر کر 4 لاکھ 698.31 ہزار ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ ستمبر میں بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات زر میں اگست کے مقابلے میں 8 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

جس سے وسط ایشیائی ممالک اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی افراد کو بھی نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے پاکستان کی ترسیلات زر میں اس عشرے میں ایک واضح اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں کمی پر تیل کی قیمتیں بھی اثر انداز ہوئی ہیں۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال میں سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر میں ایک بلین ڈالر کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :