چائنہ پاکستان فرینڈ شپ کار ریلی کا دیامر پہنچنے پر شاندار استقبال

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:03

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چائنہ پاکستان فرینڈ شپ کار ریلی دیامر پہنچ گئی ۔ چائینہ پاکستان فرینڈ شپ کار ریلی کا ضلع دیامر پہنچنے پر زیرو پوائنٹ چلاس کے مقام پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پردیامر کی حدود تھلیچی سے بابوسر ٹاپ تک سیکیورٹی کے انتہائی موثر اقدامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک ٬ ڈی آئی جی دیامر ڈویژن شعیب خرم جانباز سمیت دیگر اعلیٰ سول و سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھ ہلا کر شہریوں کے خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پرمختلف سرکاری محکموں کی جانب سے پاک چین دوستی کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے ۔ ریلی بابوسر٬ ناران ٬کاغان ٬ مانسہرہ سے ہو تے ہو ئے اسلام آباد پہنچے گی ۔ سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی دیامر شعیب خر م جانباز نے کہا کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ کار ریلی کو دیامر کی حدود میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :