گلگت بلتستان میں پیمرا کے ریجنل اور ذیلی دفتر کا قیام خوش آئند ہے٬ حاجی ابراہیم شنائی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:03

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم شنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیمرا کے ریجنل اور ذیلی دفتر کا قیام خوش آئند ہے ٬جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ٬غربت میں کمی آئے گی اور خطہ خوشحال ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جب پیمرا کے دفاتر ہوں گے تو نیشنل چینلز کے بیورو دفاتر بھی قائم ہوں گے جس سے یہاں کے قومی نوعیت کے معاملات اور ہماری علاقائی ثقافت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان امن و ثقافت اور قدرتی وسائل سے بھرپور خطہ ہے ٬وزیر اعلیٰ جی بی اس خطے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع گانچھے سمیت گلگت بلتستان میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کافی بہتر رہی ۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی جائے تاکہ محرم کے مہینے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

متعلقہ عنوان :