وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ تعمیرات عامہ اور پانی و بجلی کے 2013 ء تک کے تصدیق شدہ بلوں کے بقایا جات کی مد میں 462 ملین روپے کی منظوری دے دی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 15:01

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پانی و بجلی کے 2013ء تک کے تصدیق شدہ بلوں کے بقایا جات کی مد میں 462 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پانی و بجلی کے 2013تک کے تصدیق شدہ بلات کے بقایا جات کی مد میں 462ملین روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے شہداء پیکج اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لئے فیسوں کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دیدی ہے جس کے تحت سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے پہلی تا آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئی6 ہزار روپے سالانہ ٬کلاس نہم تا دہم 18ہزار روپے ٬ہائر سیکنڈری کلاسز کے لئے 24ہزاروپے ٬گریجویشن کے لئے 48 ہزارروپے سالانہ اور ماسٹرز کے طالب علموں کے لئے 72ہزارروپے سالانہ تک بالترتیب منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے شہداء کے بچوں اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کی مد میں پہلی کلاس تا پنجم کے لئے 18ہزارروپے سالانہ٬کلاس ششم تا آٹھویں جماعت کے لئے 24ہزار٬نہم و دہم کے لئے 36ہزارروپے ٬ہائر سیکنڈری لیول کے لئے 48ہزارروپے ٬گریجویشن کے لئے 96ہزارروپے اور پوسٹ گریجویٹ کے لئے 1 لاکھ 44ہزار تک کی سالانہ فیسوں کی ادائیگیوں کے سمری کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :