بھارت:راج گھاٹ پل پربھگدڑمچنےسے12یاتری ہلاک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:46

بھارت:راج گھاٹ پل پربھگدڑمچنےسے12یاتری ہلاک

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر2016 ء) مذہبی تقریب کے دوران بھگڈڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 12یاتری ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ بنارس میں راج گھاٹ پل پر مذہبی تقریب میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، حادثے میں ہلاکتوں کے اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔