خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ، بھارت کے جانب سے اڑی واقعہ پرالزامات بے بنیاد ہیں لائن آف کنٹرول سے کوئی دراندازی نہیں ہو رہی ، پاکستان نے کئی بار مذاکرات کے ذریعے دیرینہ مسائل کے حل کی پیشکش کی تاہم بھارت کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں دیا ۔مسلم لیگ کی حکومت نے ملک میں برداشت کا نیا سیاسی کلچرل متعارف کرایا ہے جس کے مطابق ہر جماعت کے منیڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی باکو میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:35
باکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اکتوبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے وعدے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے،خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں برداشت کا نیا سیاسی کلچرل متعارف کرایا ہے جس کے مطابق ہر جماعت کے منیڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے ۔
ہفتہ کوباکو میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڑی واقعہ کے 6گھنٹے گزرنے کے بعد ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کر دی ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے ۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، انہوں نے بھارت کے جانب سے اڑی واقعہ پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول سے کوئی دراندازی نہیں ہو رہی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار مذاکرات کے ذریعے دیرینہ مسائل کے حل کی پیشکش کی تاہم بھارت کی جانب سے اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.