پاکستان سے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے یا نہ لینے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا٬بھارت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:22

پاکستان سے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے یا نہ لینے بارے تاحال ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی یہ معاملہ زیر بحث آیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تجارت و صنعت نرملاسیتا رمن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے کا معاملہ تاحال زیر بحث نہیں آیا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ واپس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے میں اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرمودی کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ترین ملک کے درجے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :