صوبائی وزیر صحت کادہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاران کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکاران کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے جس طرح اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور دہشت گردی عناصر کی جانب سے انہیں نشانہ بنانا انتہائی قابل نفرت عمل ہے۔ انہوں نے فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاران کے لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :