نوازشر یف کے پاس دو ہی آپشن ہیں استعفیٰ دیں یا تلاشی ‘30اکتوبر کے احتجاج کی تاریخ کو تبدیل کر رہے ہیں ‘عمران خان

نوازشر یف نے کوئی چوری نہیں کی توچھ ماہ سے ہمیں تلاشی کیوں نہیں دے رہے قوم تما شہ دیکھ رہی ہے نوازشریف تلاشی دینے کی بجائے مزیدچوری کر رہا ہے ‘وفاقی درالحکومت میں احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا سر کاری دفاتر کو جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیں گے ‘نوازشر یف کیساتھ وہی لوگ ہی کھڑے ہوں گے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام چاہتے ہیں باقی عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا ‘جنوبی پنجاب میں شر یف برادران نے شر یف برداران کو ہی غیر قانونی شوگز ملز لگانے کی اجازت دی اسکے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بعد نوازشر یف اور شہبا زشر یف کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے‘ لاہور آمد کے موقع پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:14

لاہورر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی درالحکومت کو بند کر نی30اکتوبر کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی تاریخ کا اعلان آج کر وں گا ‘نوازشر یف کے پاس دو ہی آپشن ہے وہ استعفیٰ دیں یا تلاشی ‘اگر نوازشر یف نے کوئی چوری نہیں کی توچھ ماہ سے ہمیں تلاشی کیوں نہیں دے رہے قوم تما شہ دیکھ رہی ہے نوازشریف تلاشی دینے کی بجائے مزیدچوری کر رہا ہے ‘وفاقی درالحکومت میں احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا سر کاری دفاتر کو جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیں گے ‘نوازشر یف کیساتھ وہی لوگ ہی کھڑے ہوں گے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام چاہتے ہیں باقی عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہوگا ‘جنوبی پنجاب میں شر یف برادران نے شر یف برداران کو ہی غیر قانونی شوگز ملز لگانے کی اجازت دی اسکے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بعد نوازشر یف اور شہبا زشر یف کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے‘ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو30ستمبر کے احتجاج کیلئے بھی دعوت دی مگر اپوزیشن نہ آنے کیلئے بہانے بناتی رہی ہیں لیکن اب بھی سب کو دعوت ہے کہ وہ آئے لیکن کوئی نہ بھی آئے تو تحر یک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز لاہور آمد کے موقعہ پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا 30اکتوبر کے احتجاج میں 2سی3دن کی تبدیلی کی جا رہی ہے جسکے لیے تحر یک انصاف کا اہم اجلاس آج (اتوار ) کو ہوگا جس میں ہم اس حوالے سے حتمی تاریخ طے کر لیں گے اور میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا اور اسلام آباد کے بھی وہ لوگ اس ملک سے کر پشن کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے جو کر پٹ نظام کے حامی ہیں وہ چوں چوں کرتے رہیں گے انکو ایسا کر نے دیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی پالیسی یہ ہے کہ عمران خان کو احتجا ج نہیں کر نے دیں گے لیکن نوازشر یف اور انکے خاندان کو کر پشن کی کھلی اجازت دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میںعمران خان نے کہا کہ م جب بھی احتجاج کر تے ہیںتو (ن) لیگ والے کبھی پر وپگنڈہ کرتے ہیں جمہو ریت خطرہ میں ہیں اور کبھی کہتے ہیں ہم فوج کو بلا رہے ہیں انکے تمام پر وپگنڈہ جھوٹے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب اداروں پر شر یف برداران کا قبضہ ہے اور ہمیں کسی بھی اداراے سے کوئی انصاف نہیں مل رہا تواسکے بعد ہمارے اور عوام کے پاس سڑکوں پر آکر پر امن احتجاج کے سوا کوئی آپشن رہ جاتا ہے اگر حکمرانوں نے ہمارے پر امن احتجاج پر لاٹھی برسانے کی کوشش کی تواس کا شدید ردعمل آئیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشر یف سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ پانامہ لیکس کے بعد جب خود پار لیمنٹ میں خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر نے کی بات کر چکے ہیں تو اب سے اس سے کیوں بھاگ رہے ہیں ہم چھ ماہ سے نوازشر یف سے کہہ رہے ہیں اگر انہوں نے کوئی چوری نہیں کی تو تلاشی دیدیں مگر وہ کبھی ادھر بھاگ رہے کبھی ادھربھاگ رہے ہیں فیتے کاٹ رہے ہیں ہمیں وہ کسی بھی طر ح پکڑائی نہیں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں سڑکوں پر آنا پڑ ا ہے ۔

عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے متعلق کہا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو30ستمبر کے احتجاج کیلئے بھی دعوت دی مگر اپوزیشن نہ آنے کیلئے بہانے بناتی رہی ہیں لیکن اب بھی سب کو دعوت ہے کہ وہ آئے لیکن کوئی نہ بھی آئے تو تحر یک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف پہلی چور ی کی تلاشی دینے کی بجائے مزید چوری کر رہا ہے اور پوری قوم تماشہ دیکھ رہی ہے کہ نوازشر یف احتساب کیلئے تیارنہیں ہیں ۔