وزیراعظم کی حیدر علیوف کے مزار پر حاضری٬پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:14

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے فخری خائبان میں حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور آذربائیجان کے سابق صدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے فخری خائبان میں حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور آذربائیجان کے سابق صدر کے مزار پر پھول چڑھائے۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے شہداء کی یادگار پر بھی حاضری دی اور آذربائیجان کی آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :