ام القوین:چا رجنگلی کتوں کا فارم ہاؤس ہر حملہ ، 20بھیڑیں ہلاک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:08

ام القوین:چا رجنگلی کتوں کا فارم ہاؤس ہر حملہ ، 20بھیڑیں ہلاک

ام القوین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): ام القوین کے علاقے کبر میں بھیڑوں کے ایک فارم میں چار جنگلی کتوں نے حملہ کرکے 20سے زائد بھیڑوں کو ہلاک کر دیا۔ حملے کے وقت فارم میں تقریباََ50 بھیڑیں موجود تھیں۔ جنگلی کتوں نے رات کے پچھلے پہر فارم پر حملہ کیا۔ فارم کے مالک محمد جاسم خمیس نے مقامی اخبار ی نمائیندے کو بتایا کہ اس رات کے اوقا ت میں فارم کے چوکیدار کا فون آیا کہ کتوں کے ایک گروپ نے حملہ کرکے متعدد بھیڑوں کو مار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فارم میں حملے کے وقت 50بھیڑیں موجود تھیں جن میں سے 20تو ہلاک ہو گئیں جبکہ باقی متعدد بھیڑوں کو شدید چوٹیں آئیں۔چوکیدار جو اس وقت سو گیا تھا ۔ بھیڑوں کی آواز سن کر اٹھا اس نے کتوں کو بڑی مشکل سے تین کتوں کو جان سے مارا ان میں سے ایک کتے نے چوکیدار پر بھاگنے سے پہلے حملہ بھی کیا ۔ مرنے والی بھیڑوں کی قیمت 30,000درہم سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ جن بھیڑوں کو کتوں نے کاٹ لیا تھا وہ بھی مر سکتے ہیں۔ چوکیدار حملے میں بچ گیا ہے اور اسے کسی بھی طرح کی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔