بحرین:مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ، متبادل سڑکیں استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 14:08

بحرین:مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ، متبادل سڑکیں استعمال ..

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): ورکس، میونسپیلیٹی افئیرز اینڈ اربن پلاننگ کی طرف سے شہر کے جنوبی حصے کی متعدد سڑکوں پر تعمیرو مرمت کے لیے اور پانی کی پائپ لائن ڈالنے کی غرض سے استقلال ہائی وے پر البہ چوراہے کے پاس کی سڑک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں دو لینوں کو ٹریفک کے لیئے جمعرات سے لیکر جمعہ تک بند کیا گیاہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں استقلال روڈ کی ایک لین کو جمعہ کے روز سے لیکر ہفتہ کے روز گیارہ بجے تک بند رکھا جائے گا۔ تمام گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ کام کو بغیر کسی دیر کے مکمل کیا جا سکے ۔