جدہ: گاڑیوں پر غیر قانونی بتیوں، اور انتباہی نظام کے استعمال پرہدایات جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:40

جدہ: گاڑیوں پر غیر قانونی بتیوں، اور انتباہی نظام کے استعمال پرہدایات ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء):ٹریفک ڈائیریکٹوریٹ نے ہدایات جاری کرتے ہو ئے نجی گاڑیوں کے مالکان کو متنبع کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ممنوعہ بتیوں،اور انتباہی نظام کا استعمال نہ کریں ۔ ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی۔

(جاری ہے)

حکام کی طرف سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ گاڑی مالکان جن کی گا ڑیاں گورنمنٹ کے محکموں میں استعمال ہو رہی ہیں وہ متعلقہ محکمے سے اپنی گاڑی کے انتباہی سسٹم کی تصحیح کروا لیں ۔

واضع رہے کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متعدد بار شہریوں کو ایسی اشیاء استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مہم شروع کی تھیں۔ ممنوعہ بتیوں کے استعمال سے متعدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔ جبکہ سرکاری اداروں کے لیئے مخصوص بتیوں کو نصب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔