عمان: فائر فائیٹرز نے دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:32

عمان: فائر فائیٹرز نے دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء) :عمان کے علاقے عبری میں ایک دکان میں لگنے والی آگ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ پبلک اتھارٹی فار ڈیفنس اینڈ ایمبولینس ( پی اے سی ڈی اے ) حکام کا کہناہے کہ انہیں آگے لگنے کی اطلاع سہہ پہر میں ملی تھی جس کے فوراََ بعد سول ڈیفنس اور فائر فائٹر کی گاڑیوں آگ لگنے والی جگہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فائرفائٹرز نے آگ پر آدھے گھنٹے میں قابو پالیا۔ آگ لگنے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مگر دکان کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پی اے سی ڈی اے کے ترجمان کا کہناہے کہ آگ لگنے سے کسی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ۔سول ڈیفنس حکام آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔