دبئی : جعلی اشیا کی اسمگلنگ میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے: کسٹمزحکام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:32

دبئی : جعلی اشیا کی اسمگلنگ میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے: کسٹمزحکام

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء):دبئی کسٹمز حکام نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ2016 کی تیسری سہہ ماہی میں جعلی اشیا کی سمگلنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جو کہ حکومت کے عمدہ اقدامات کی وجہ سے ہی ممکن ہُوا ہے۔2016 کی تیسر ی سہہ ماہی میں 27.4 ملین صرف اشیا پکڑی گئی ہیں۔ جبکہ 2015میں اسی عرصے کے دوران تقریباََ 16.8ملین کی 87اشیا ضبط کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر آئی پی آر یوسف عزیر مبارک نے نے کہا کہ خوبصورتی کے استعمال سے لیکر صحت کی مصنوعات تک جعلی اشیا کے برے اثرات کے بارے میں ہر ایک شخص کو پتہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کچھ جعلی اشیا کے استعمال سے ہونے والے برے اثرات کے بارے میں بتاتے ہو ئے کہاکہ کچھ اشیا جو ہم نے پچھلے کچھ سالوں میں ضبط کیں ہیں، جیسے موبائل فونز،الیکٹرونکس کا سامان،سیگریٹس،خوبصورتی کی کریمیں،آٹو سپئیر پارٹس، اور صحت کا جعلی اور غیر میعاری سامان کس طرح زندگیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے جعلی اشیا کے خاتمے کے لیے بتایا کے ہم اس سلسلے میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔تا کہ جعلی اشیا کو مملکت میں لانا ممکن نہ ہو سکے۔