سیف سٹی منصوبے کے تحت ماتحت عدلیہ کے داخلی راستوں پر بھی کیمرے نصب کرنے کافیصلہ

سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے معا ملات میں تعاون کے لیے سینئر ا یڈیشنل جج شازب اور جسٹس شیرعباس کوکواڈینٹر مقرر کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)عدلیہ کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت ماتحت عدلیہ کے داخلی راستوں پر بھی کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کرلیا گیا٬ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے سیف سٹی منصوبے کے معا ملات میں تعاون کے لیے سینئر ا یڈیشنل جج شازب اور جسٹس شیرعباس کوکواڈینٹر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز سیف سٹی منصوبے کے چیف سیفٹی آفیسر اطہر اسماعیل نے سیشن جج نذیر احمد گجانہ سے ملاقات کی جس میں عدلیہ کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے تحت ماتحت عدلیہ داخلی راستوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔

چیف سیفٹی آفیسر اطہراسماعیل نے جسٹس نذیر احمد گجانہ کو منصوبے کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے سیف سٹی منصوبے کے معا ملات میں تعاون کے لیے سینئر ا یڈیشنل جج شازب اور جسٹس شیرعباس کوکواڈینٹر مقرر کردیا۔