کراچی ٬ْنارتھ ناظم آباد ضیا الدین ہسپتال کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) نارتھ ناظم آباد ضیا الدین اسپتال کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ٬ْواقعہ کی اطلاع پر ملنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس کی روشنی میں تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ۔