مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر عالمی دنیا آنکھیں بند کرنا اور خاموشی اختیار کرنا ظلم میں شریک تصور کیا جا ئیگا ٬ْ لارڈ نذیر احمد

پاکستان اور بھارت کے مابین سر فہرست کشمیر کا مسئلہ ہے ٬ْبھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا ٬ْ چوہدری سرورس بیرسٹر سلطان چوہدی کا بھارتی ظلم وستم پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر عالمی دنیا آنکھیں بند کرنا اور خاموشی اختیار کرنا ظلم میں شریک تصور کیا جا ئیگا ۔پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ٬ بچوں اور خواتین کو جس طرح گولیاں ماری جا رہی ہیں اس ریاستی دہشت گرد ی کی مثال نہیں ملتی ۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کشمیرکے لوگوں کو ان کا حق خوداردیت ملنی چاہئے۔ گذشتہ کئی سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت کررہا ہے ٬ْ حالیہ دنوں میں ظلم کی انتہا ہو گئی۔اس موقع پر تقریب میں لارڈ قربان حسین٬ ایم پی عمران حسین ٬ناز شا٬ یاسمین قریشی٬ خالد محمود۔

(جاری ہے)

کے علاوہ بڑی تعداد میں ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی جبکہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدی اور سابق گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سر فہرست کشمیر کا مسئلہ ہے۔ انڈیا کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گااور کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دینا پڑے گا ۔بیرسٹر سلطان چوہدی نے بھارتی ظلم وستم پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ حل کروانا چاہئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ عمران حسین٬ خالد محمود٬ ناز شاہ٬ یاسمین قریشی٬سٹیفن ٹم٬ لارڈ قربان اور دیگر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کشمیرکا مسئلہ گذشتہ کئی دہائیوں سے حل طلب ہے لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ سارے ممالک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسے حل کروائیں۔