زلزلہ متاثرین ، خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاقی حکومت سے اعلانیہ امداد کامطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:03

زلزلہ متاثرین ، خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاقی حکومت سے اعلانیہ امداد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی حکومت سے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے اعلانیہ امداد کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط ارسال کیا۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا کہ 2005ء میں آپ نے زلزلہ متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ خط میں عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 760 اسکولوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ بھی زلزلہ متاثرین سے کیا ہوا اپنا وعدہ نبھائیں گے۔ خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بھیانک اور ہولناک زلزلے تھا جس نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :