قومی ائیر لائن کی اے سی وینز کو حادثہ ، امریکہ سے ماہرین طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : قومی ائیر لائن پی آئی اے کی اے سی وینز کو حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے سی وینز کو لانے والے ٹریلر کو حادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی وینز کو امریکہ سے درآمد کیا گیا تھا۔ایک اے سی این کی قیمت دو کروڑ روپے ہے۔ اے سی وینز کی مرمت کے لیے امریکہ سے ماہرین کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ٹی ایل ڈی کمپنی کے ماہرین 18 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اے سی وینز ٹیکسی کے وقت جہاز کو ٹھنڈا رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :