جنوبی کوریامیں اجلاس٬گرین کلائمٹ فنڈ نے پاکستان کیلئی38ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی

بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستانی منصوبہ مسترد کرنے کی کوشش کی تاہم دیگر23 دیگر اراکین نے اسے ناکام بنادیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:04

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) گرین کلائمنٹ فنڈز نے پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لئی38ملین ڈالر کی منظوری دے دی ٬ گرین کلائمٹ فنڈ سے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے متاثر افراد کی بحالی ٬ سیلابوں کی تباہی سے قبل پیشگی نظام ٬ انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے اور گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ منظوری جنوبی کوریا میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئیرز کے خطرات پرغور کیا گیا۔ بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستان کے پراجیکٹ کو مسترد کرنے کی کوشش کی تاہم بورڈ کے 23 دیگر اراکین نے پراجیکٹ کو موضوع قرار دیتے ہوئے بھارتی رکن کا موقف مسترد کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ سے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے متاثر افراد کی بحالی ٬ سیلابوں کی تباہی سے قبل پیشگی نظام ٬ انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے اور گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :