جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے٬ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے٬ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی بربریت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی

ایڈ مرل ذکاء اللہ٬ پاک بحریہ کے سربراہ کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:01

جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں ..

کاکول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے٬ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے٬ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی بربریت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی٬ ہم پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کا دفاع کریں گے۔

وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان میں سعودی عرب اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے 26 کیڈٹس شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی شاندار تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔ یہ تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ سیکورٹی فورسز کی کارکردگی سے بھری بڑی ہے۔ مسلح افواج چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ٬ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے٬ نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہرہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات کی بنیاد پر عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس معیار کو برقرار رکھیں گے۔ دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

متعلقہ عنوان :