راولپنڈی فائرنگ کے تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے٬ترجمان محکمہ صحت پنجاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹوہسپتال راولپنڈی میں فائرنگ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تمام ملزموں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے فوری اورمو ثر کارروائی کے بعد وائی ڈی اے کی جانب سے ہڑتال کا جواز نہیں رہتا۔ لاہورسے جاری بیان میں ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہاکہ بے نظیر بھٹوہسپتال راولپنڈی میں 2متحارب گروپوں میں فائرنگ کامقدمہ گزشتہ رات ہی درج کرادیاگیاتھا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیںجبکہ پولیس تمام ملزموں کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :