مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے 154 کبوتروں جاسوسی کے شُبے میں قبضے میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:30

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے 154 کبوتروں جاسوسی کے شُبے میں قبضے ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) : بہادر اور نڈر ہونے کا راگ الاپنے والا بھارت بھونڈی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بھارتی پولیس نے 154 کبوتروں کو جاسوسی کے شُبے میں پکڑ لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب کبوتروں کے پیروں میں الگ الگ رنگ کے گھنگھرو بندھے ہوئے تھے۔ اور یہ کبوتر امرتسر سے کشمیر میں بھیجے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کبوتروں پر جاسوسی کا شُبہ اس لیے بڑھ گیا ہے کیونکہ ان کبوتروں کو پھلوں کی پیٹی میں بند کر کے لیجایا جا رہا تھا۔ پولیس نے ان کبوتروں کو لیجانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کبوتروں کے پروں کو کلپ ، سیفٹی پن اور دھاگوں کی مدد سے باندھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام کبوتر ہمارے ملک کے کبوتروں سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے۔