بجلی کی صورت حال میں بہتری آئی ٬آئی ایم ایف نے بھی تائید کر دی٬وزارت پانی وبجلی

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پا لیا ہے٬2015 میں12 ہزار منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری ہوئی ٬اعلامیہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تائید آئی ایم ایف نے بھی کر دی کہ پاکستان میں بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر ہوئی۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پایا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معیشت پر آئی ایم ایف رپورٹ میں پاور سیکٹر کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیئے جانے والے اہداف سے وصولیاں بہتر ہوئیں۔

پاکستان کا گردشی قرضہ جو 11سی16ارب روپے ماہانہ اور 200ارب روپے سالانہ کے حساب سے بڑھ رہا تھا٬ 2016 میں اس میں صرف 8ارب روپے اضافہ ہوا۔1994سے 2004تک 20سالوں میں 10ہزار میگاواٹ سے بھی کم منصوبے لگے جبکہ صرف 2015میں12ہزار 113میگاواٹ منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری ہوئی۔

متعلقہ عنوان :