کراچی: ملیر سے لاپتا 3 بچیوں کے اغوا کی گتھی سلجھ نہ سکی

لڑکیوں سے رابطے کے الزام میں 3 لڑکے زیر حراست ٬ ۔آئی جی سندھ کا واقعے کا نوٹس لڑکیوں کی فوری بازیابی کے لیے احکامات

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے سعود آباد میں نویں جماعت کی 3 لڑکیوں کی گمشدگی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس نے لڑکیوں سے رابطے کے الزام میں 3 لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ لڑکیاں بھاگ گئی ہیں یا انہیں اغوا کر لیا گیا ہے٬ گتھی سلجھنے کے قریب تو آئی مگر تاحال سلجھ نہ سکی۔

(جاری ہے)

ملیر کے علاقے سعود آباد کے اسکول کی نویں جماعت کی 3 طالبات بسمہ٬ اقرائ اور رابعہ جمعے کے روز اسکول سے گھر نہیں لوٹیں جس پر والدین کے مطابق انہوں نے خود لڑکیوں کو صبح اسکول چھوڑا تھا جبکہ اسکول انتظامیہ کے مطابق لڑکیاں جمعے کے روزغیر حاضر تھیں۔

والدین نے بچیوں کی گمشدگی کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کرا دیا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق شام 5 بجے ایک لڑکی نے فون اٹھایا لیکن بات کیے بغیر بند کر دیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں لڑکیوں کے 3 لڑکوں سے رابطے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے موبائل فون سے لڑکیوں کے ٹیکسٹ مسیجز بھی ملے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکیوں کے موبائل فون عائشہ باوانی اسکول کے اطراف میں ٹریس ہو رہے ہیں۔ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم پولیس یہ واضح نہیں کر پا رہی کہ لڑکیاں خود گئیں یا انہیں اغوا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :