پاکستانی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں٬شہبازشریف

زرعی شعبے میں 60 سے 70 فیصد افرادی قوت خواتین فراہم کرتی ہیں٬معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں خواتین کا مثبت کردار رہا٬عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں٬ دیہی معیشت کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے٬ہفتہ کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ زرعی شعبے میں 60 سے 70 فیصد افرادی قوت خواتین فراہم کرتی ہیں۔

یہ دن منانے کامقصدمعاشرے کی تعمیر اورملک کی ترقی میں خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔ان کاکہناتھاکہ دیہی خواتین گھر کیچھوٹے بڑے کاموں سے لے کر باہر کے کاموں تک مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اور مویشی پالنے جیسے محنت طلب کاموں میں بھی مردوں کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں