کراچی٬سعود آباد سے 3 طالبات لاپتہ ٬ 5 افراد زیر حراست

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی میں سعود آباد کے علاقے میں سکول سے تین بچیاں لاپتہ ہو گئیں ٬ تینوں لڑکیاں صبح سکول گئی تھیں ٬ پولیس نے موبائل ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر لیں اور پانچ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ گم ہونے والی بچیوں کی عمر 14 سے 16 سال ہے۔

(جاری ہے)

طالبہ بسمہ٬ اقراء اور رابعہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ دریں اثناء ٬ آئی جی سندھ نے لاپتہ بچیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ آئی جی اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو جلد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اپنی لڑکی کو سکول کے اندر جاتے ہوئے دیکھا لیکن سکول انتظامیہ کے مطابق بچیوں کی حاضری نہیں لگی۔