کراچی ٬موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی میں نارتھ ناظم آباد ضیا الدین ہسپتال کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع پر ملنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :