عمانی حکومت کا گھریلو ملازمین کی بہتری کے لئے مزید قوانین بنانے کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:58

عمانی حکومت کا گھریلو ملازمین کی بہتری کے لئے مزید قوانین بنانے کا ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): عمان کی وزارتِ افرادی قوّت کے مشیر سلیم السعادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی گھریلو ملازمین کے لئے نئے قوانین کا اجرا کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گھریلو ملازمین کو مکمل تحفظ حاصل ہو اوربغیر کسی ڈر اور خوف کے مملکت میں کام کر سکیں۔

(جاری ہے)

نئے قوانین بنائے جانے سے گھریلو ملازمین کی طرف سے شکایات میں کمی آئے گی۔

عمان میں عام طور گھریلو کام کرنے والے،گھریلو ڈرائیور،مالی ،اور صفائی کا عملہ شامل ہے۔ واضع رہے کہ عمانی حکومت دوسرے عرب ممالک کی طرح گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قوانین بنانے میں مصروف ہے ۔ عمان میں گھریلو ملازمین کی تعداد کے حساب سے ایشیائی شہری خواتین اور مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔