کویت سٹی: جسم فروشی کے شبے میں ملوث 17 ایشیائی خواتین گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:58

کویت سٹی: جسم فروشی کے شبے میں ملوث 17 ایشیائی خواتین گرفتار

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): ایمگریشن ڈپارٹمنٹ نے ایک کاروائی کے دوران ایک گھر سے 17خواتین اور تین مردوں کو گرفتارکیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایمگریشن ڈپارٹمنٹ کو خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ چند خواتین ہر ہفتے کی رات ایک گھر میں آتیں ہیں ۔ ایمگریشن حکام نے جب ان کی خفیہ نگرانی کی تو پتہ چلا کہ اس گھر میں کچھ خفیہ سرگرمیاں وقوع ہوتیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے وقت گھر میں تین مرد اور 17خواتین موجود تھیں ۔ خواتین کے بارے میں حکام نے بتایا کہ وہ اپنے کفیلوں سے ہفتے کی رات گھومنے یا اپنی رہائش پر جانے کے لیے نکلتی تھیں ، مگر اصل میں وہ جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث تھیں ۔ ملزمان نے جسم فرو شی کی تردید کی ہے ۔ چھاپے کے وقت مبعینہ گھر سے الکوحل کی بوتلیں بھی ملیں تھیں۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔