بحرینی شہری 3.5کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:41

بحرینی شہری 3.5کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء): بحرینی پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو 3.5کلو چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ملزم سے ملنے والی چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ می 21,000بحرینی دینار بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انہیں خفیہ اطالع ملی تھی کہ ایک شہری چرس بیچنے کا کاروبار کر رہاہے ۔ خفیہ پولیس نے اس شہری کی نگرانی کرنے کے بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے سے پہلے پبلک پروسیکیوشن سے ا س گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر لیے تھے۔ملزم کو گرفتار کر عدالت میں پیش کرنے کے لیے پبلک پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے سپر دکر دیا گیاہے ۔