ریاض میں ترقیاتی کام تیز سے جاری ، 2020نیشنل ٹرانسفرمیشن پلان عملدرآمد شروع

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:41

ریاض میں ترقیاتی کام تیز سے جاری ، 2020نیشنل ٹرانسفرمیشن پلان عملدرآمد ..

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء) : سعودی عرب میں ویژن 2030اور نیشنل ٹرانسفرمیشن پلان پر عمل شروع کیا جا چکا ہے ۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنے کے لیے دن رات ایک کیئے جا رہء ہیں۔ دنیا کی سب سے بری میٹرو ریل سروس پر کام تیز ی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سڑکیں اور نئی سے نئی عمارتیں بنانے کے لیے ترقیاتی کام عروج پر ہیں۔

ٹرانسفرمیشن پروگرام کے تحت سعودی عرب کے شہروں کو دنیا کے 100بہترین شہروں میں لانے کے لیے کام کیا جا رہاہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ثقافتی مشکلات کو حل کرنا ، فضائی آلودگی کا کنٹرول کرنا اور ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے ۔2030کے ویژن کو آگے لے کر جانے کے لیے ترقیاتی کاموں پر زور دیا جا رہاہے ۔نئے کلچرل سنٹر بنائے جا رہے ہیں۔