ینبع: لارنس آف عریبیہ کا قدیم گھر خستہ حالی کا شکار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:41

ینبع: لارنس آف عریبیہ کا قدیم گھر خستہ حالی کا شکار

ینبع:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15اکتوبر 2016ء) : سعودی عرب کے شہر ینبع میں قائم100سال پرانے لارنس آف عریبیہ کاگھرخستہ حالی کا شکار ہے ۔ مشہور شخصیت لارنس آف عربیہ اس میں رہتا رہا ہے ۔ سعودی ٹورزم کے صدر سلطان بن سلمان کے دورے کے باوجود لارنس آف عربیہ کا گھر انتہائی بری حالت میں ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

آج سے 100سال پہلے 1915اور 1916میں برطانیہ کا انٹیلی جنس آفیسر تھامس ایڈورڈ لارنس جس کو بعد میں لارنس آف عربیہ کا خطاب دیا گیا اس گھر میں دو سال تک رہتا رہا ۔

ینبع جانے والے سیاح اس مکان کی تصاویر کھنچتے ہیں یہاں ضرور آتے ہیں۔ خاص طور پر غیر ملکی سیاح تو سعودی عرب آئیں اور لارنس آف عربیہ کا گھر نہ دیکھیں یہ ہو نہیں سکتا۔مگر محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کے باعث لارنس آف عریبیہ کا گھر ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ۔ جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتاہے ۔ سیاحت سے وابسطہ اعلی شخصیات نے اس گھر کو بہتر کرنے ہر زور دیاہے ۔