مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے خصوصی وفد کی اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے مستقل مندوبوں سے ملاقات ٬کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا٬ بھارتی بربریت پر بریفنگ دی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 23:43

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بھیجے گئے خصوصی وفد نے اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے مستقل مندوبوں سے ملاقات کرکے کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیااور بھارتی بربریت پر بریفنگ دی ۔ جمعرات کو وزیراعظم کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھیجے گئے خصوصی وفد نے اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے مستقل مندوبوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں مشاہد حسین اور ڈاکٹر شزرہ شامل ہیں ۔ ملاقات میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور پاکستان کی جانب سے جینوا میں مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھی ۔ وفد نے چین ٬ سعودی عرب ٬ ترکی ٬ ہالینڈ ٬ قطر ٬ قزاقستان٬ اومان ٬ نائیجریا ٬ یوکرین ٬ یوروگوائے اور آزربائیجان کے مستقل مندوبوں کو کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر بریفنگ دی اور اس امر پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔ …(م د)